• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57327

    عنوان: مسلمانوں کے اوپر غیر مسلمین کے کیا حقوق ہیں ؟

    سوال: مسلمانوں کے اوپر غیر مسلمین کے کیا حقوق ہیں ؟

    جواب نمبر: 57327

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 383-383/M=4/1436-U غیر مسلمین سے حسن سلوک،ملاطفت رواداری کا معاملہ کریں، دھوکہ دہی نہ کریں، اگر وہ پڑوسی ہوں تو ان کے ساتھ اور بھی اچھا برتاوٴ کریں، اذیت نہ پہنچائیں ہاں ان کے کفر وبدعملی کی بنا پر قلبی دوستی نہ کریں اور ان کے ہندوانہ اور مذہبی رسومات میں شرکت نہ کریں اوراگر وہ قادیانی ہوں تو کسی طرح کا تعلق نہ رکھیں، شرکیہ کفریہ کام میں ہرگز شرکت نہ کریں، حسب موقع واستطاعت ان کو اسلام لانے کی دعوت بھی دیں، اسلامی اخلاق وآداب کا عملی نمونہ پیش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند