• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57303

    عنوان: خواب

    سوال: میرا تین چلہ دینے سے پہلے میں نے ایک مولانا سے مشورہ کیا کہ میرا جانا ٹھیک ہوگا کہ نہیں کیوں کہ میری حالت اچھی نہیں تھی۔ میری پڑھائی تھی، غریبی تھی۔ تو مجھے استخارہ کرنے کو بولے۔ میں نے سات دن استخارہ کیا لیکن کچھ نہیں دیکھا خواب میں۔ سات اور آٹھ دن کی رات میں میں بیوی سے بولا کہ میرا یہ عمل کام نہیں کررہا ہے۔ میں نے غصہ کیا اپنے آپ سے اپنے رب سے۔ رات میں بیوی کے ساتھ ملا ناپاک حالت میں سو گیا اور اس رات میں میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں نے رات میں ایک جنگل کے راستے پر جاتا رہا اور کچھ لوگ مجھ سے بولنے لگے کہ اس راستہ پر ہی پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ملنا ہے۔ آسمان پر ایک نور دیکھا چاند کی طرح میں نے دیکھا وہ نور میری طرف آرہا ہے مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ وہ نور مجھ پر میرے سینہ پر گھس جا رہا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے او رمیں تو ناپاک تھا۔ کیا یہ اچھا اور صحیح خواب تھا؟

    جواب نمبر: 57303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 191-157/Sn=3/1436-U آپ کے خواب کے جزء اول میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ دین پر جمے رہنا اسی طرح راہِ خدا میں نکلنا ایک مشکل مرحمہ ہے جیسا کہ جنگل میں چلنا ایک دشوار گزار مرحلہ ہے، اگر آدمی راہِ خدا میں نکلتے وقت پیش آمدہ چھوٹی موٹی پریشانیوں کو بنیت ثواب برداشت کرلیتا ہے تو وہ پیغمبر کے اسوہ پر عمل کرتا ہے اور اس میں اجر وثواب بھی زیادہ ہے۔ آپ کا دوسرا خواب ماشاء اللہ مبارک خواب معلوم ہوتا ہے، آپ اخلاق کے ساتھ دین پر قائم رہیں، اورمتعلق لوگوں کے حقوق ادا کرتے رہیں، ان شاء اللہ آپ کو فائدہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند