• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56925

    عنوان: نابالغ بھائی بالغ بہن كے ساتھ الگ كمرے میں الگ بستر پر سو سكتا ہے؟

    سوال: میرے گھر میں امی، ابا، چھوٹا بھائی میں اوربڑی بہن جس کا نکاح ہوگیاہے، رہتے ہیں، گھر میں دو بیڈروم ہے، ایک میں اور میرا چھوٹابھائی اور دوسرے میں امی اور ابا سوتے ہیں، ابھی چھوٹابھائی نابالغ ہے ، میری عمر ۲۳ سال ہے اور بہن ۲۶ سال کی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا میں ، میرا چھوٹا بھائی اور میری بہن (جب وہ سسرال سے گھر آتی ہے ) ایک کمرے میں الگ الگ بستر پہ سوسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 56925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 147-135/N=3/1436-U جی ہاں! اگر تینوں کا بستر الگ الگ ہو اور کوئی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو آپ تینوں ایک کمرے میں سوسکتے ہیں، البتہ اگر گھر میں دو بیڈروم کے علاوہ برآمدہ بھی ہو توآپ دونوں بھائی یا بڑی بہن برآمدہ میں سوجایا کرے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند