• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56570

    عنوان: خواب کی تعبیر کے بارے میں

    سوال: میں نے ایک خواب دیکھا ہے میں ناپاکی کی حالت میں امامت کررہا ہوں، غالباً رات کی نماز ہے۔ ازر راہ کرم خواب کی تعبیر ارسال فرماکر مشکور فرمائیں۔

    جواب نمبر: 56570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 43-42/H=2/1436-U نظر، زبان،دل کی حفاظت میںآ پ سے کوتاہی ہوتی ہے، یہ خواب کی تعبیر ہے۔ ان سب کی حفاظت کرنے میں کوشش صرف کریں۔ (الف) ام الامراض (ب) بدنظری کاعلاج (ج) فضائل صدقات (د) بہشتی زیور کا کثرت سے مطالعہ کیا کریں، ان شاء اللہ بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند