• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5636

    عنوان:

    میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنا چاہتا ہوں۔کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنے کے لیے کوئی عمل ہے؟ (۲) اگر کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہو تو کیا اس کو دوسروں کو بتانا چاہیے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5636

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2029/ ھ 203/ تھ

    (۱) آپ کا ماشاء اللہ بڑا حوصلہ ہے، ہرمعاملہ میں تقویٰ اختیار کرتے رہیں، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں ادنیٰ سرتابی نہ ہو، تلاوتِ قرآن کریم درود شریف کی کثرت رکھیں، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ رحمت واسعہ کی کتاب فضائل درود شریف اور حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کی زاد السعید کا مطالعہ روزانہ کم از کم باوضو ہوکر ایک گھنٹہ کیا کریں۔

    (۲) بتاسکتا ہے مگر جس کو بتانا ہو اس میں تین باتیں ملحوظ رکھیں: (الف) علوم شریعت و طریقت میں کامل ہو (ب) آپ کا حبیب بھی ہو، اور (ج) لبیب بھی ہو یعنی کم عقل نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند