• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 55932

    عنوان: کچھ انپڑ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبند کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کیا یہ ٹھیک ہے؟

    سوال: کچھ انپڑ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبند کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں ہے، کیا یہ ٹھیک ہے؟

    جواب نمبر: 55932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1583-1232/H=12/1435-U اکابر علمائے دیوبند رحمہم اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ اور ان کے متبعین حقیقی اہل سنت والجماعت میں سے ہیں اتباعِ سنت اورحضرات صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی مجبت وعظمت کو حرزِ جان بنائے ہوئے ہیں، حضرات اکابر بزرگان دین کی ہدایات اوران کے نقش قدم پر عامل ہیں خلافِ سنت کاموں سے خود بھی بچتے ہیں اورحدیث شریف کو اپنے سینوں میں بسائے ہوئے ہیں فالحمد للہ علی ذلک، دارالعلوم دیوبند کے دستور اساسی اور دیگر کتب معتبرہ ورسائل وغیرہ میں ان جیسے امور کو پوری وضاحت سے ظاہر کردیا گیا ہے اگر کچھ ان پڑھ بھائی اس کے برخلاف یہ کہتے ہیں کہ دیوبند کا اہل سنت سے کوئی تعلق نہیں تو ان کا یہ قول کسی طرح ٹھیک نہیں ہوسکتا ایسے بھائیوں کو حکمت بصیرت سے سمجھانے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند