• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 55897

    عنوان: کیا مچھلی اور دودھ ملا کر بیک وقت کھاسکتے ہیں؟

    سوال: (۱) کیا مچھلی اور دودھ ملا کر بیک وقت کھاسکتے ہیں؟ (۲) ایک وقت پر ایک دسترخوان پر ان کو کھانا مکروہ ہے یا مکروہ تحریمی ؟ (۳) کیا کوئی حدیث میں یہ بات ملتی ہے کہ دودھ اور مچھلی ملا کر کھانے سے کوڑھ کی بیماری ہوسکتی ہے؟ (۴) اگر ان دونوں کو ایک وقت پر نہ کھانا چاہئے تو ان کے درمیان کتنا وقت کا فاصلہ ہو؟ (۵) گر دودھ اور مچھلی کا ایک وقت پر کھانا درست نہیں تو کیا اس کا اطلاق صرف دودھ پر ہوتاہے یا پھر دودھ سے بھی بنی ہوئی اشیاء ، دودھ سے بنی ہوئی میٹھائی ، دہی ، ملائی ، آئس کریم وغیرہ پر بھی ہوتاہے ؟

    جواب نمبر: 55897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1958-1671/B=1/1436-U87 (۱) شریعت میں کوئی ممانعت نہیں آئی ہے، البتہ اطباء منع کرتے ہیں کہ دونوں کو جمع کرنے سے خون فاسد ہوجاتا ہے جس سے برص وغیرہ کی بیماری ہوجاتی ہے۔ (۲) طبی اعتبار سے ممنوع ہے۔ (۳) حدیث میں اس طرح کی کوئی بات نہیں ملتی ہے۔ (۴) مچھلی جب ہضم ہوجائے اس کے بعد دودھ پی سکتے ہیں۔ (۵) اس کا اطلاق صرف دودھ پر ہوتا ہے، دودھ سے بنی ہوئی اشیاء مثلاً آئس کریم،مٹھائی وغیرہ کھاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند