• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 55525

    عنوان: میری دادی نے خواب میں دیکھا کہ میری بیوی ہمارے بزرگوں کے ساتھ جن کا انتقال ہوچکا ہے، بیٹھی ہے، بہت اچھے کپڑے پہنے ہوئے ہے اور پھل کی ٹوکریاں پاس موجود ہے

    سوال: میری بیوی کا کچھ دنوں پہلے انتقال ہوگیا ہے، ان کے انتقال کے اگلے دن میری دادی نے خواب میں دیکھا کہ میری بیوی ہمارے بزرگوں کے ساتھ جن کا انتقال ہوچکا ہے، بیٹھی ہے، بہت اچھے کپڑے پہنے ہوئے ہے اور پھل کی ٹوکریاں پاس موجود ہے ، میری دادی کے پوچھنے پر ان کی مرحومہ والدہ ان سے کہتی ہیں کہ پھل جنت کا ہے اور تم یہ یہاں سے جاؤ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 55525

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1510-1185/H=11/1435-U ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، آپ کی اہلیہ مرحومہ اور دیگر مرحومین کی مغفرت ہوگئی اور نعماء جنت سے ان شاء اللہ اُن کو سرفراز کیا جائے گا، زندہ لوگوں کو چاہیے کہ ایصالِ ثواب کا اہتمام زیادہ کریں، بہشتی زیور، فضائل اعمال، فضائل صدقات، حیاة المسلمین کے مطالعہ اور سننے سنانے کا نظام بناکر زندگیوں میں تبدیلی لانے میں سعی کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند