• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 55416

    عنوان: پیغام نکاح کے لیے میں نے استخارہ کیا ، میں نے خواب میں اپنے آبائی مکان کو دیکھا جو ایک پرانی حویلی ہے۔

    سوال: پیغام نکاح کے لیے میں نے استخارہ کیا ، میں نے خواب میں اپنے آبائی مکان کو دیکھا جو ایک پرانی حویلی ہے۔ میں نے ابھی صرف اپنے کپڑے ہی دھوئے تھے اور سوکھنے کے لیے لٹکائے تھے کہ طوفانی بارش شروع ہوگئی، سیلاب کی طرح زبردست بارش تھی، حویلی کا ایک حصہ گرنے لگا، میں اپنا اہم سامان لینے کے لیے اس حصے میں جاتاہوں،اور دھلے ہوئے کپڑے لیتاہوں(جو انڈوئیر ہوتے ہیں) ، ابھی کپڑے لیتاہی ہوں کہ وہ حصہ گررہاہوتاہے ، پھر میں اپنی والدہ کو بچاتاہوں، اور جیسے ہی اپنی والدہ کو لے کرباہر آتاہوں تو حویلی کا وہ حصہ گرجاتاہے، میں خواب میں محفوظ رہتاہوں، لیکن میں بہت ڈر جاتاہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ لڑکے کے لیے رشتہ آیاہے، ، وہ باعمل مسلمان، ملنسار اور رحمدل ہے، لیکن وہ سلفی /اہل حدیث کے اسلامی تعلیمی ادارے میں جاتاہے، اس کے گھر میں ایک بیماری (شقاق دماغی )بھی ہے، لڑکا صحتمند ہے ، مگر اس کے بڑے بھائی اور تایاابو کو دماغی بیماری ہے۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔اس پیغام کے بارے میں مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 55416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1381-1398/N=12/1435-U جب یہ لڑکا غیر مقلدین کے تعلیمی اداروں میں جاتا ہے تو اس کا ذہن ان سے متأثر ضرور ہوگا؛ اس لیے یہ رشتہ اچھا معلوم نہیں ہوتا، اورخواب میں بھی اس طرف کچھ اشارہ ہے، انتظار کریں اوردعا کرتے رہیں، ان شاء اللہ اچھا رشتہ آئے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند