متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 54280
جواب نمبر: 5428001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1179-1179/M=10/1435-U جی ہاں! مذکورہ اوقاتِ ثلاثہ میں ذکر، درود شریف اور قرآن مجید کی تلاوت کرسکتے ہیں، جائز ہے، الصلاة فیہا علی النبي صلی اللہ علیہ وسلم أفضل من قراء ة القرآن الخ قولہ الصلاة فیہا أي في الأوقات الثلاثة، وکالصلاة الدعاء والتسبیح الخ (درمختار مع الشامي: ۲/۳۵ ط زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
پچھلے سال میرے والدین نے ایک رشتہ پسندکیا بعد میں پتہ چلا کہ وہ لڑکی کی بہن ٹھیک نہیں ہے پھر ہمارے گھر میں بڑوں نے کچھ رشتہ توڑنے کو کہا اورہمارے والدین نے نہیں۔ ہمارے والدین بولے لڑکی کی بہن ایسی ہے، ہمیں تو لڑکی سے مطلب ہے۔ اور ہمارے خالو حافظ عبدالرحمن صاحب نے بھی جو چٹھی میں لکھ کرایک میں منظور اور ایک میں نامنظور لکھ کرقرعہ ڈالا تو نا منظور کرکے آیا پھر ہم سب اس پر راضی ہوگئے تھے۔ اسی رات خالو نے خواب میں دیکھا کہ میری شادی ہورہی ہے اور میں بہت خوش ہوں پھر شادی ہونے کے بعد میں بہت رو رہا ہوں۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہے۔۔۔؟؟؟
2313 مناظرمیری بیوی نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک بڑا سا سبز رنگ کا سانپ اس کو لپٹ گیا ہے اور آخر کار اس سانپ نے بیوی کی کمر میں اپنے دانت گاڑ کر مار دیا ہے۔ (۲) اور دوسرا خواب یہ ہے کہ چند دن پہلے ہماری ایک ہمسایہ عورت فوت ہوگئی ہے۔ وہ کئی رشتہ داروں کے خواب میں آکر یہ کہتی ہے کہ تم نے میرے سارے کپڑے تقسیم کردئے ہیں میں نے تو ابھی واپس آنا ہے۔ پھر کہتی ہے کہ کوئی بات نہیں میرا شوہر مجھے نئے کپڑے لے کر دے دے گا۔ ان دونوں خوابوں کی تعبیر بتاکر شکریہ کا موقع دیں۔
3958 مناظرمجھے استخارہ کے خواب کا جواب درکار ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں ایک قدیم عمارت جو مٹیالے رنگ کی،بظاہر اچھی حالت میں ہے اس کی چھت پر بہت سارے لوگوں کے ساتھ چل پھر رہی ہوں۔ لوگوں کے چہرے واضح نہیں ہیں مگر مجھے لگتا ہے کہ میں ان سب کو جانتی ہوں۔ میں سب سے آگے چل رہی ہوں اورہر قدم پر ڈرتی ہوں کہ کہیں گر نہ جاوئں کیوں کہ پرانی عمارت ہے بوسیدہ ہوگی، لیکن دیکھنے میں نہیں لگتی، پھر ایک کمرے میں پہنچتے ہیں۔ میں زمین میں ایک پیٹی نما چوکور دروازہ کو چابی سے کھولتی ہوں، یہاں خواب ٹوٹ جاتاہے۔ استخارہ کی نیت اپنے شوہر کے پاس جانے سے متعلق تھی کہ میں ملک سے باہر اپنے شوہر کے یہاں جاؤں تویہ میرے لیے بہتر ہے یا نہیں۔ پریشانی یہ تھی کہ میرے سسرال والوں نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔ باقی سسرال والے میرے شوہر کے ساتھ رہتے ہیں اور اتنی دور میرے ساتھ اللہ کے سوا کوئی بھی نہیں ہوگا۔
1897 مناظرمیرے پاس تفہیم القرآن کا ایک پی ڈی ایف نسخہ ہے جو کمپیوٹر پر محفوظ ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں اگر بنا وضو کئے صرف ترجمہ اور تفسیر پڑھوں تو اس میں کوئی گناہ یا حرج کی بات تو نہیں ہوگی؟
2243 مناظرنام کے آگے یا پیچھے محمد یا احمد کیوں لگایا جاتا ہے؟
2574 مناظرخواب میں حضرت فاطمۃ الزہراءؓ سے نکاح ہوتے دیكھنا؟
2747 مناظر