• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 53468

    عنوان: مکتب کسے کہتے ہیں؟ مدرسہ کسے کہتے ہیں؟ اور دارالاقامہ کسے کہتے ہیں؟ تینوں میں کیا فرق ہے، وضاحت فرماویں۔

    سوال: مکتب کسے کہتے ہیں؟ مدرسہ کسے کہتے ہیں؟ اور دارالاقامہ کسے کہتے ہیں؟ تینوں میں کیا فرق ہے، وضاحت فرماویں۔

    جواب نمبر: 53468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1096-767/L=9/1435-U لغت میں دونوں کا اطلاق ایک ہی چیز پر ہوتا ہے یعنی لغت کے اعتبار سے لکھنے پڑھنے کی جگہ کو مکتب اور مدرسہ کہتے ہیں، البتہ عرف عام میں مکتب کا اطلاق ایسی جگہ پر ہوتا ہے جہاں چھوٹے چھوٹے بچوں کو ابتدائی تعلیم مثلاً قاعدہ، ناظرہ، قرآن پاک دین کے ابتدائی ضروری مسائل ابتدائی اردو، ہندی اور بقدر ضرورت انگلش وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہو، اور مدرسہ میں اس کے بعد فارسی، نحو، صرف، تفسیر، حدیث اصول حدیث وفقہ وغیرہ کی تعلیم ہوتی ہے۔ دارالاقامہ جہاں بیرونی بچے قیام کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند