• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 52677

    عنوان: خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں مدینہ منوّرہ میں ہوں ( یہ واضح نہیں تھا کہ کس وجہ سے ہوں ) . چلتے پھرتے اکثر سبز گمبد کا دیدار ہوتا رہتا تھا

    سوال: خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں مدینہ منوّرہ میں ہوں ( یہ واضح نہیں تھا کہ کس وجہ سے ہوں ) . چلتے پھرتے اکثر سبز گمبد کا دیدار ہوتا رہتا تھا اور جب بھی گمبد شریف پہ نظر پڑتی تو مجھ پہ گریہ طاری ہو جاتا . خواب کہ آخر میں دیکھتا ہوں کہ میں اپنے وطن واپس آگیا ہوں اور مدینہ منوّرہ اور سبز گمبد شریف کو یاد کر کے بہت رو رہا ہوں . مذکورہ خواب کی تعبیر کیا ہوگی ؟

    جواب نمبر: 52677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 789-799/N=7/1435-U آپ کا خواب ماشاء اللہ مبارک خواب ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم اورمدینہ منورہ -زادہا اللہ شرفا وعظمة- سے محبت کی علامت ہے، اللہ تعالی ہرمسلمان کو اس نعمت سے سرفراز فرمائیں۔ اور ان شاء اللہ آپ کو حرمین شریفین کی زیارت کی سعادت حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند