متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 5238
آج صبح میں نے خواب دیکھا شہر کراچی جہاں کا میں رہنے والا ہوں اس کا ماحول خراب ہے، میرے والد اور بھائی کھانا لینے کے لیے باہر جاتے ہیں اورمیں باہر ان کا انتظار کررہا ہوں، یہاں تک کہ میں گلی میں تھا۔ میں ایک بات کے بارے میں اپنے والد اور بھائی کے بارے میں بہت پریشان ہوں، اسی وقت اپنے آپ سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے کچھ ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے (یعنی ہوسکتاہے میرے والد اور بھائی واپس نہ ہوں) کیوں کہ شہر میں فساد برپا ہے۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ میرے بھائی اور والد آئے مجھے سکون محسوس ہوا اس کے بعد میں نے دیکھا کہ وہ خالی ہاتھ آئے اور ان کو کچھ ملا نہیں یہاں تک اس کے بعد بھی میں نے سکون محسوس کیاکہ کم ازکم میرے بھائی اوروالد محفوظ ہیں۔ یہ سب منظر ہمارے پرانے مکان کے پاس تھا جہاں میں اور میرابھائی پیدا ہوئے۔ اس وقت ہم دوسری جگہ رہتے ہیں۔

جواب نمبر: 5238
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 784=709/ د
اس دور پرفتن میں جہاں ہرطرف منکرات ومعاصی کے شیوع کی وجہ سے ہروقت دین و ایمان خطرہ میں پڑا ہے اور مومن آزمائشی دور سے گذر رہا ہے، اس کے لیے نجات و سلامتی کا راستہ ایمان و اعمال صالحہ کو مضبوطی سے اختیار کرنا اور تجدد پسندی کے بجائے بزرگان دین اور اسلاف صالحین کے قدیم طریقہ سے وابستہ رہنے میں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند