• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 52366

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: (۱) تبلیغ میں چار ماہ لگانے سے پہلے مجھے خواب آیا کہ جیسے سورج طلوع ہوتاہے میں بھی اس کے ساتھ طلوع ہوتاہوں کہ اوپر جانے لگتاہوں اور پورا چکر کاٹ کر جیسے وہ غروب ہوتاہے، میں بھی غروب ہوجاتاہوں۔ (۲) دوسرا خواب : میں نے اپنے دوست کی بہن سے شادی کے لیے استخارہ کیا تھا ، ان کے گھر والے اسے ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں ، میں نے خواب میں دیکھا کہ کوئی شخص سفید پوش جس کی داڑھی بھی پوری نہیں ہے، میڈیکل کالج میں کھڑا ہوکے مجھے کہتاہے (طنزیہ لہجے میں ) کہ ڈاکٹر سے شادی نہ کرو ان کے پہلے سے بہت تعلق ہوتے ہیں اس بات سے میری افسردگی ختم ہوجاتی ہے، میرے جوتے بھی گیلے ہوجاتے ہیں ، میں اذان دینے لگتاہوں ، یہ سوچ کر کہ میں اللہ کو راضی کرنے کے لیے دعوت دے رہا ہوں اور شیطان کو بھگا رہا ہوں(مطلب اس وقت کیفیت ایسی ہوتی ہے کہ اب میرے اللہ میرے ساتھ ہے) ۔ براہ کرم، دونوں خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 52366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 765-534/L=7/1435-U (۱) خواب مبارک ہے اگر آپ تبلیغ کے کام میں لگے رہے تو ان شاء اللہ آپ کومقبولیت حاصل ہوگی۔ (۲) خواب میں اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ اگر آپ کے دوست کی بہن ڈاکٹر بنتی ہے تو اس سے شادی نہ کرنے ہی میں بھلائی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند