متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 52228
عنوان: حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ وملاءكہ كو خواب میں دیكھنا
سوال: سلمہ حالت حیض و جنابت میں بعدفجرسات بجے خواب میں دیکھتی ہے کہ گھر کے ایک دروزے میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دوسرے دروازے پر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور بہت سارے ملائکہ تشریف فرماہیں، اور خدا میں ایک سفید سی چیز ہے جس کا بہت احساس ہورہا ہے کہ وہ اللہ ہیں اور کہیں ہاتھوں سے چھوٹ نہ جا ئے ، اس لیے سلمہ بہت فکر مند و جستجو میں ہے اور جیسے ہی وہ چند قدم بڑھتی ہے سفید سی چیز خدا سے نکل جاتی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابو بکر اور ملائکہ تقریباً دوڑ کر اسے روکنا چاہتے ہیں ، پر دو ہاتھ اس کو لے کر غائب ہوجاتے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں اور دعا کی درخواست ہے۔
جواب نمبر: 5222801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 759-527/L=7/1435-U
ماشاء اللہ خواب مبارک ہے، سلمہ اگر صوم وصلاة ذکر وتلات کی پابندی کرے تو ان شاء اللہ اس کے نتائج اچھے مرتب ہوں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند