متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 51847
جواب نمبر: 5184727-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 526-419/D=5/1435-U سنت کی پابندی کا اور اہتمام کریں نیز دنیا میں زیادہ دل نہ لگائیں، فکر آخرت کی طرف متوجہ رہیں، موت کو کثرت سے یاد کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مفتی صاحب میں نے آپ سے ایک خواب کی تعبیر پوچھی تھی۔ میری بہن نے خواب دیکھا ہے آپ اسی کی زبانی سنیے: میں نے دیکھا ایک ریگستان ہوتا ہے آس پاس درخت ہوتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ ایک گھوڑا جس کا رنگ بادامی تھا اس پر ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سوار تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سوار ہوتے ہوئے نہیں دیکھا نہ ہی میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھا، بس صرف ذہن میں آیا کہ وہ سوار ہیں اور آچانک گر جاتے ہیں۔ گرتے ہوئے نہیں دیکھا بس صرف ذہن میں آیا کہ وہ گر گئے ہیں۔ اچانک ایک بادامی رنگ کا گھوڑا آتا ہے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو منھ کے ذریعہ چھیڑتا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ پر اپنا منھ مارتا ہے ۔ جس گھوڑے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار تھے وہ خاموش ایک طرف کھڑا ہوا ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کی حالت میں ہوتے ہیں لیکن سجدہ نہیں کررہے ہوتے بس میرے ذہن میں آیا کہ آپ کا چہرہ انور ڈھکا ہوا ہوتا ہے جیسے سجدے کی حالت میں۔ مجھے صرف آپ کی پیٹھ مبارک نظر آئی،اس کے چند لمحے کے بعد اسی رنگ کا ایک اور گھوڑا آتا ہے وہ اس گھوڑے کو جو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو چھیڑ رہا تھا الگ کرتا ہے اس کے بعد حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نظر نہیں آئے اور جس پر آپ سوار تھے وہ گھوڑا نظر نہیں آیا۔ یہ دونوں ایک طرف ہوکر منھ کے ذریعے لڑتے ہیں۔ چند لمحے کے بعد ایک اور گھوڑا جو کہ سفید رنگ کا ہوتاہے وہ بھی آتا ہے اور اس گھوڑے کے ساتھ جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس گھوڑے کو دور کیا تھا اس کا ساتھ دیتا ہے یعنی دو مل کر ایک کا مقابلہ کرتے ہیں۔ میرے ذہن میں آیا کہ جب دو مل گئے تو ضرور فتح ہوگی۔ میں نے اس کے بعد اپنی بہن کو سارا خواب اسی طرح سنایا اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔
2702 مناظراس خواب کی تعبیر کیا ہے؟ میں نے اپنے ایک دوست کو دیکھا کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔ (۲) ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تعبیر خواب کے سلسلے میں کیا فرمایا ہے؟
8828 مناظرمیری چھوٹی بہن نے خواب دیکھا کہ میں دلدل میں پھنس گیا تھا، اس نے مجھے نکال لیا۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔
3859 مناظرمیں دسویں کلاس کا طالب علم ہوں۔ اگر چہ ہماری تعلیم مخلوط ہے لیکن ہم لڑکیوں کے ساتھ بہت زیادہ باہمدگر عمل جیسے بات چیت وغیرہ نہیں کرتے ہیں۔ میں نے ایک خواب دیکھا جس میں میں اپنی جماعت کی ایک لڑکی کے ساتھ بیٹھا ہوا ہوں اورتعلیم سے متعلق ہم کسی موضوع پر بات چیت کررہے ہیں۔ اس کے بعد ہم تھک گئے اس نے تھکن کی وجہ سے اپنا سر میرے بازو پر رکھااورمیں نے اس کو ہٹایا نہیں تاکہ وہ پریشان نہ ہوجائے۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ہمارے استاد کی لڑکی ہے جن کا میں دل سے احترام کرتا ہوں اور اسی وجہ سے اس کواحتراماً نہیں ہٹاتا ہوں کیوں کہ وہ ہمارے ٹیچر کی لڑکی ہے۔ میری نیت بہت ہی زیادہ مثبت تھی اور کوئی بری نیت نہیں تھی۔ اس خواب کی تعبیر بتاکر میری مدد کریں کیوں کہ میں اس خواب کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے اس کا احترام کرتا ہوں۔ ہم لوگ (لڑکے اور لڑکیاں) ایک دوسرے سے بغیر کسی اچھی وجوہات کے بات چیت نہیں کرتے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
2778 مناظر