• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 51771

    عنوان: ایک مسلمان کے لیے اپنی زندگی میں اور ایک صاحب اقتدار کے لیے اپنے دائرہ اقتدار میں اسلامی شریعت کا نفاذ ضروری ہے

    سوال: اس وقت دنیا کے کئی ملکوں میں خانگی جنگیں چل رہی ہیں۔ اور ان جنگوں کا ایک بڑا اور اہم سبب یہ ہے کہ قرآن کے مطابق حکومت ہو یا اپنی کنسٹیٹیوشن کے مطابق حکومت ہو۔ ایک فریق اسلامی حکومت ہو اور شریعت کا نفاظ ہو اس لئے لڑ رہا ہے اور ایک مخالف گروہ جس کے ہاتھ میں طاقت ہے وہ کنسٹیٹیوشن کے نفاظ کے لئے لڑ رہا ہے ۔ ہمیں دریافت یہ کرنا ہے کے جو گروہ اسلام اور اس کی شریعت کے نفاظ سے روکنے کے لئے جنگ لڑ رہا ہے اور اسمیں کئی انسانوں کی جانیں بھی وہ لے چکا ہے کیا وہ مسلم ہے کیا اسے ہم مسلم سمجھیں؟

    جواب نمبر: 51771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 483-404/D=5/1435-U ایک مسلمان کے لیے اپنی زندگی میں اور ایک صاحب اقتدار کے لیے اپنے دائرہ اقتدار میں اسلامی شریعت کا نفاذ ضروری ہے، جو لوگ اسلامی حکومت کے نفاذ سے روکنے کے لیے جنگ لڑرہے ہیں وہ صریح غلطی پر ہیں، لیکن حکومت نواز فریق شریعت اسلامیہ کے نفاذ سے روکنے کے لیے ہی جنگ کررہا ہے یہ بات قابل تحقیق ہے، بعد تحقیق کے ہی کوئی حکم لگانا درست ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند