• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 51754

    عنوان: ایک شخص وضو کے بعد بیوی کو بوسہ دے ثواب کے نیت سے تو اسے ثواب ملے گا یا نہیں جیسے ابن عمر پیشاب کی ہیئت بناکر بیٹھے تو ان کو ثواب ملا یا نہیں؟

    سوال: ایک شخص وضو کے بعد بیوی کو بوسہ دے ثواب کے نیت سے تو اسے ثواب ملے گا یا نہیں جیسے ابن عمر پیشاب کی ہیئت بناکر بیٹھے تو ان کو ثواب ملا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 51754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 879-698/D=8/1436-U بیوی کی دلجوئی اور اس سے پیار ومحبت کے کام کرنا بہ نیت ثواب باعث ثواب ہے، ا نما الاعمال بالنیات پس مذکورہ عمل سے بھی ان شاء اللہ ثواب ملے گا، جیسا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے ہیئت جلوس میں اتباعِ رسول کی نیت کی تھی انھیں حسن نیت کا ثواب ملے گا۔ نوٹ: یہ شخص اپنے عمل میں اس کا دھیان رکھے کہ مذہی نہ نکلے ورنہ وضو ہی ٹوٹ جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند