متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 5155
بعد آداب کے گذارش یہ ہے کہ میری بہن نے ایک خواب دیکھا ہے کہ ہندو اور مسلم جنگ ہو رہی ہے، سارے مسلم کو کافروں نے قتل کردیا صرف ایک مسلم بچا ا سنے ہمت نہیں ہاری اس نے کافروں کو قتل کرنا شروع کیا، میری دو بہنیں ان کی لاشوں کو ہٹارہی تھیں، میری امی جان نے منع کیا، یہ ناباک لاش ہے میری بہن نے مجھ سے اس خواب کی تعبیر پوچھی، میں بولا کہ بعد میں بتاوٴں گا وہ بہت پریشان ہے میں اس کو کیا جواب دوں؟ برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں۔

جواب نمبر: 5155
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 699/ ھ= 534/ ھ
مسلمانوں کے دینی لحاظ سے موجودہ حالات کی کچھ جھلک خواب میں دکھادی گئی یعنی تعبیر یہ ہے کہ اس وقت مسلمانوں کی اکثریت کا میلان گناہوں کی طرف ہے، اسلامی شعار کو چھوڑکر غیراسلامی شعار کے زہر ہلاہل کو پینے میں فخر محسوس کررہے ہیں، اللّٰھم احفظنا منہ باقی آپ کی بہن اور والدہ کے لیے بشارت بھی خواب میں ہے کہ تھوڑی سی توجہ دین میں پختگی کی طرف رکھیں گی تو اللہ پاک ظاہری و باطنی فتنوں سے ان کی حفاظت فرمائے گا۔ آمین
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند