• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 51513

    عنوان: میں پہلے جس کمپنی میں کام کرتا تھا تو اس کے کچھ سامان بیچ کر بل بنائے بغیر پیسے لے لیے تھے ، اس بارے میں کسی کو معلوم نہیں تھا اور میں وہ پیسے استعمال کرتاتھا، اب مجھے غلطی کا احساس ہورہا ہے، مگر پیسے کے بارے میں کچھ آئیڈیا نہیں ہے کہ کتنے پیسے لیے ہیں

    سوال: میں پہلے جس کمپنی میں کام کرتا تھا تو اس کے کچھ سامان بیچ کر بل بنائے بغیر پیسے لے لیے تھے ، اس بارے میں کسی کو معلوم نہیں تھا اور میں وہ پیسے استعمال کرتاتھا، اب مجھے غلطی کا احساس ہورہا ہے، مگر پیسے کے بارے میں کچھ آئیڈیا نہیں ہے کہ کتنے پیسے لیے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ میں ان کو پیسے کیسے واپس کروں ؟کمپنی والے کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں اور وہ میرا احترام بھی کرتے ہیں۔ مجھے کتنے پیسے دینے چاہیے تا کہ میں قیات کے دن ان کا سامنا کرنے سے بچ سکوں۔

    جواب نمبر: 51513

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 640-548/H=5/1435-U خوب اچھی طرح سوچ لیں آپ کا دل جتنی مقدارمیں گڑبڑی کرنے کی شہادت دے اتنے یا اس سے کچھ زائد کمپنی کو لوٹادیں، ان شاء اللہ تعالیٰ قیامت میں پکڑ سے حفاظت ہوجائے گی، اللہ پاک سے سچی پکی توبہ کا اہتمام بھی کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند