• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 5151

    عنوان:

    ایک شخص اس طرح کہتا ہے: جو ہم کہیں تو روایت بنے، جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کہیں تو حدیث بنے، جو ہم پڑھیں تو ناول بنے، جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم پڑھیں تو قرآن بنے. کیا یہ جملے صحیح ہیں یا نہیں؟ کہیں ایسا کہنے والا کافر تو نہیں ہوجاتا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5151

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1174=862/ ھ

    یہ جملے صحیح نہیں، ان کا بولنا کراہت سے خالی نہیں، آئندہ ان جیسے جملوں سے اجتناب چاہیے، تاہم قائل پر کفر کا حکم بھی لاگو نہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند