• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 51326

    عنوان: حضرت تھانوی(رحمتہ اللہ علیہ ) کی مناجات مقبول میں سات منزل کون کونسی ہیں؟

    سوال: حضرت تھانوی(رحمتہ اللہ علیہ ) کی مناجات مقبول میں سات منزل کون کونسی ہیں؟

    جواب نمبر: 51326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 667-548/B=5/1435-U پڑھنے الوں کی سہولت کے واسطے سات حصوں میں تقسیم کردیا ہے، ایک ہفتہ میں سات دن ہوتے ہیں، اسی دن کے لحاظ سے ایک ایک منزل بنادی ہے، مثلاً سنیچر کے دن کی ایک منزل جس کا نام المنزل الاول فی یوم السبت رکھ دیا۔ اتوار کے دن کی منزل کا نام المنزل الثانی فی یوم الأحد رکھ دیا، پیر کے دن کی منزل کا نام المنزل الثالث فی یوم الاثنین رکھ دیا۔ اسی طرح ساتوں دن کے نام سے ایک ایک منزل مقرر کردی گئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند