• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 50430

    عنوان: ایک شخص کفن میں لپٹا ہوا ہے ، اس کا چہرہ نظر نہیں آرہا، میں پوچھتاہوں کہ یہ کون ہے

    سوال: میں نے خواب د یکھا جو کچھ اس طرح ہے کہ کچھ لوگ ایک جگہ جمع ہیں، ایک پلنگ پر ایک شخص کفن میں لپٹا ہوا ہے ، اس کا چہرہ نظر نہیں آرہا، میں پوچھتاہوں کہ یہ کون ہے تو کوئی بتاتاہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ، وہاں سے بہت عمدہ قسم کی خوشبو آتی ہے، پھر میں دیکھتاہوں کہ ایک آدمی جو کمزور اورمفلس معلوم ہوتاہے جس کی شیو (داڑھی) بڑھی ہوئی ہے، وہ ان کے قدموں کی طرف سے کپڑا ہٹاتاہے تو قدم مجھے نظر آتے ہیں ،پھر وہ قدموں کا بوسہ لینے لگتاہے تو میں دل ہی دل میں سوچتاہوں یہ شخص شریعت کاپابند نہیں لگتا، اسی لیے شاید حضور صلی اللہ علیہ وسلم اپنا قدم مبار ک پیچھے کرلیں گے ، لیکن ایسا نہیں ہوتاہے، وہ بوسہ لے لیتاہوں، پھر اس آدمی کی شکل مجھے نظر آتی ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 50430

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 239-214/L=4/1435-U خواب مبارک ہے، البتہ خواب میں اشارہ ہے کہ آپ سے اتباعِ سنت میں کمی پائی جارہی ہے، آپ اتباعِ سنت کا اہتمام کریں، نیز صوم وصلاة تلاوت وغیرہ کی پابندی کے ساتھ درود شریف کی کثرت کریں، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو اس کے اچھے ثمرات مرتب ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند