• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 50054

    عنوان: حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خواب میں کسی شہر میں دیکھنا

    سوال: میں نے اپنے خواب میں ایک کالی داڑھی والے انسان کو دیکھا اس کا رنگ ہلکا گہرا تھا اور میں ان کو حضرت علی تصور کرتا ہوں اور وہ زندہ ہیں اور اگلے حاکم۔ اس کے بعد میں دیکھتی ہوں کہ الیکشن قریب ہیں اور میں سوچتی ہوں کہ شیعہ سنی فساد واقع ہوسکتا ہے کیوں کہ تمام شیعہ ان کے ساتھ ہوں گے۔ براہ کرم اس کا معنی بتائیں۔

    جواب نمبر: 50054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 150-109/L=2/1435-U حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خواب میں کسی شہر میں دیکھنا خیر کی دلیل ہے ان شاء اللہ اس شہر میں عدل وانصاف قائم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند