• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 49699

    عنوان: علم، معلومات اور فن میں کیا فرق ہے نیز کافر کے علم کو کیا کہا جائے گا؟

    سوال: علم، معلومات اور فن میں کیا فرق ہے نیز کافر کے علم کو کیا کہا جائے گا؟

    جواب نمبر: 49699

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 111-103/B=1/1435-U علم اسے کہتے ہیں جس سے خدا کی معرفت حاصل ہو، اور ہمیں عملی زندگی طرف لیجائے یعنی خدا کا خوف پیدا ہو، ہرعمل میں اخلاص پیدا ہو، ریا، تکبر، حسد، بغض، کینہ، عداوت، بداخلاقی، کو ہم سے دور فرمائے اوراچھے اخلاق ہمارے اندر پیدا کرے۔ معلومات: وہ اشیاء کہلاتی ہیں جو انسانی جانکاری میں آجاتی ہے۔ اور تفسیر، حدیث، فقہ، منطق، فلسفہ، ادب، حساب، جغرافیہ وغیرہ سب فن کہلاتے ہیں۔ کافر کا علم علم نہیں کہلائے گا وہ صرف معلومات کہلائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند