• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 49337

    عنوان: کیا کوئی سسر اپنی بہو کو مار سکتا ہے؟ جس کی وجہ سے مارا ہے وہ وجہ جائز ہے یا ناجائز، دونوں صورتوں میں تشدد کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: کیا کوئی سسر اپنی بہو کو مار سکتا ہے؟ جس کی وجہ سے مارا ہے وہ وجہ جائز ہے یا ناجائز، دونوں صورتوں میں تشدد کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 49337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1543-1538/N=1/1435-U سسر کو بہو پر اس کی کسی غلطی پر ہرگز ہاتھ نہ اٹھانا چاہیے بلکہ اسے اس کا کوئی حق نہیں، اور بعض مرتبہ میں تو شہوت کی صورت میں حرمت مصاہرت بھی ثابت ہوسکتی ہے، اور اگر واقعتاً اس کی غلطی ہو اور وہ قابل درگذر نہ ہو تو سسر کا بہو سے از خود کہنا بھی مناسب نہیں بلکہ اس کے شوہر یا اپنی بیوی (اس کی ساس) کے ذریعہ اسے سمجھائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند