• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 49045

    عنوان: مجھے کسی نے بتایا کہ نماز فجر ، ظہر ، عصر ،مغرب ، عشاء الگ الگ پیمبروں پر خاص وجہ سے نازل ہوئی کیا یہ صحیح ہے؟اگر ہے تو اس کے بارے میں کیسے اور کس وجہ سے اور کس پیمبر پر نازل ہوئی، براہ کرم، بتائیں ۔

    سوال: مجھے کسی نے بتایا کہ نماز فجر ، ظہر ، عصر ،مغرب ، عشاء الگ الگ پیمبروں پر خاص وجہ سے نازل ہوئی کیا یہ صحیح ہے؟اگر ہے تو اس کے بارے میں کیسے اور کس وجہ سے اور کس پیمبر پر نازل ہوئی، براہ کرم، بتائیں ۔

    جواب نمبر: 49045

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1560-1037/L=1/1435-U علامہ عینی نے ہدایہ کی شرح میں لکھ ہے کہ فجر کی نماز حضرت آدم علیہ السلام نے پڑھی جب کہ بہشت سے نکلے اور اندھیرا ہوکر صبح ہوئی اور ظہر کی نماز حضرت ا براہیم علیہالسلام نے پڑھی زوال کے بعد جب کہ ان کو ذبح فرزند کا حکم ہوا، اور عصر کی نماز حضرت یونس علیہ السلام نے پڑھی جب کہ ان کو مچھلی کے پیٹ سے نجات حاصل ہوئی، اورمغرب کی نماز حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پڑھی، عشاء کی نماز حضرت موسی علیہ السلام نے پڑھی جب کہ وہ سمندر سے نکل کر راستہ پر آئے۔ فالفجر صلاہا آدم علیہ السلام حین خرج من الجنة․․․ (عینی: ۱/۴۸۰) واضح رہے کہ اس سلسلے میں علمائے کے دیگر اقوال بھی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند