• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 48447

    عنوان: موجودہ حکمراں حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہیں یا کسی اور کی اولاد سے؟

    سوال: دوستوں کے ساتھ میری بحث ہوگئی ، وہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ آج کل جوعرب ممالک خاص طور پر شام میں تباہی ہورہی ہے یہ ظہور امام مہدی علیہ السلام کی علامت ہے ۔ کیا شام کے حکمراں سفیانی ہے جس کے بارے میں احادیث میں مذکور ہے کہ وہ اپنے فوجوں کو امام مہدی کو قتل کرنے کے لیے بھیجے گا ، لیکن اللہ کے حکم سے اس کی افواج زمین دھنس جائیں گی ۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 48447

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1401-1389/N=12/1434 مجھے معلوم نہیں کہ شام کے موجودہ حکمراں حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہیں یا کسی اور کی اولاد سے؟ نیز علما نے بعض روایات کے حوالہ سے فرمایا ہے: سفیانی نام کے تیس افراد ہوں گے جن میں سب سے آخر میں امام مہدی رضی اللہ عنہ کے ظہور سے قبل خروج کرے گا؛ اس لیے آپ کے سوال کا جواب میرے لیے مشکل ہے، آپ اس سلسلہ میں پاکستان کے ایک عالم کی کتاب ”اسلام میں امام مہدی رضی اللہ عنہ کا تصور“ کا مطالعہ کریں، اس میں سفیانی کے خروج کا تفصیلی ذکر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند