• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 47775

    عنوان: گھر سے پیسے اور سونا غائب ہورہے ہیں ، پھر ہم نے گھر بھی بدل دیا ، لیکن پھر بھی پیسے ، سونا اور بونڈ غائب ہورہے ہیں ۔ براہ کرم، اس سے بچنے کا کوئی طریقہ بتائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں۔

    سوال: گھر سے پیسے اور سونا غائب ہورہے ہیں ، پھر ہم نے گھر بھی بدل دیا ، لیکن پھر بھی پیسے ، سونا اور بونڈ غائب ہورہے ہیں ۔ براہ کرم، اس سے بچنے کا کوئی طریقہ بتائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں۔

    جواب نمبر: 47775

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1364-465/L=11/1434-U گھر سے پیسے اور سونا کا غائب ہونا جناتی اثرات سے بھی ہوسکتا ہے؛ اس لیے آپ گھر میں ۴۱/ دن سورہٴ بقرہ پڑھیں یا کسی سے پڑھوادیں، اگر پیسے اور سونا کا غائب ہونا جناتی اثرات کی وجہ سے ہوگا تو ان شاء اللہ تعالیٰ بند ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند