• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 47683

    عنوان: جس اخبار میں اللہ اور رسول کا نام ہوتا ہے میں كوئی سامان بیچنا

    سوال: زید ایک ڈاکٹر ہے ، وہ اپنے کلنک پر اردو اخبار لاتاہے ، اسی اخبار میں وہ بچوں کو دوا باندھ کر دیتاہے جب کہ اسی اخبار میں اللہ اور رسول کا نام بھی ہوتاہے ، بہت بار مریض گھر لے جاکر اس کو پھینک دیتاہے جس سے اس کی بے ادبی ہوتی ہے تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 47683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1352-924/L=12/1434-U اردو اخبار میں چونکہ اللہ تعالیٰ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی ہوتا ہے، ایسے اخبار کی تعظیم ضروری ہے، اس لیے اردو اخبارا میں دوا لپیٹ کر دینا جسے مریض گھر جاکر پھینک دے درست نہیں، لا یجوز لف شیء في کاغذ فیہ فقہ، وفي کتب الطب یجوز، ولو فیہ اسم اللہ أو الرسول فیجوز محوہ لیلف فیہ شیء․(شامي) اس لیے فقہا نے قرآن کریم، اللہ تعالیٰ کے اسمائے گرامی کو درہموں، محرابوں،دیواروں اور بستروں پر لکھنے کو مکروہ لکھا ہے، ”وتکرہ کتابة القرآن وأسماء اللہ تعالی علی الدراھم والمحاریب والجدران وما یفرش“ (شامی) بعض حضرات اردو اخبارات کو دسترخوان کے طور پر استعمال کرتے ہیں ان کا عمل بھی جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند