• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 47277

    عنوان: جانماز میں کعبہ کی تصویر ہونے سے کوئی فرق نہیں ہوتاہے کیا ؟لوگ اس پر چڑھتے ہیں ، کیا یہ بے حرمتی نہیں ہے؟

    سوال: جانماز میں کعبہ کی تصویر ہونے سے کوئی فرق نہیں ہوتاہے کیا ؟لوگ اس پر چڑھتے ہیں ، کیا یہ بے حرمتی نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 47277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1289-1288/N=11/1434-U بہتر یہ ہے کہ جائے نماز سادہ ہو، اس میں خانہٴ کعبہ یا مسجد وغیرہ کی تصویر نہ ہو، اور اگر کسی مصلی پر خانہ کعبہ وغیرہ کی تصویر ہو تو حتی الامکان تصویر کی جگہ پر پیر رکھنے سے پرہیز کیا جائے کہ یہ کچھ اچھا ومناسب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند