• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 47223

    عنوان: اپنے كو نماز میں دیكھنا

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ ﴿ہوسٹل کی مسجد میں غالباً فجر ﴾ کی نماز باجماعت جس میں ایک صف مقتدی ہیں جو کہ حالت التحیات میں بیٹھے ہیں، میں بالکل امام صاحب کے پیچھے بیٹھا ہوں ، میرا ایک دوست ﴿مثلاً زید جو کہ رات کے پینٹ شرٹ میں ہے﴾ حالت نماز میں مجھے مستقل اواز دے رہا ہے تو ایک مقتدی نماز توڑ کر زید کو غصہ سے دیکھتاہے، میں دل ہی دل میں کہتاہوں کہ ایسی کونسی ضروری بات ہوگی کہ نماز میں مکمل ہونے دیتے ، نماز مکمل ہونے کے بعد میں دیکھتاہوں...........یہ تو ہوا خواب جو پورا نہ ہوسکا.......اتفاق سے وہی دوست مجھے مستقل اواز سے جگا دیتاہے ، میں جلد بازی میں زید کو خواب بتاتاہوں.........براہ کرم، بتائیں کہ اس کی تعبیر کیا ہے؟کیامجھے زید کو خواب بتانا نہیں چاہئے تھا؟ اب میرے لیے کیا عمل ہے؟اب زید کو کیا کرنا ہوگا؟ میر ے دوسرے دوست نے نماز توڑ کر زید کو غصہ سے کیوں دیکھا؟اب اسے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 47223

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1417-1091/H=11/1434 اچھا خواب ہے، ماشاء اللہ۔ تعبیر یہ ہے کہ تینوں کو ایک دوسرے سے ظاہری وباطنی فوائد انشائ اللہ حاصل ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند