• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46715

    عنوان: حضرت! ہمارے یہاں فجر کی اذان کے وقت کتے روتے ہیں ، اس سے کیا ظاہر ہوتاہے؟

    سوال: حضرت! ہمارے یہاں فجر کی اذان کے وقت کتے روتے ہیں ، اس سے کیا ظاہر ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 46715

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1109-1101/M=10/1434 فجر کی اذان کے وقت کتے کا رونا ہمارے یہاں بھی اور دوسری جگہوں میں بھی ہوتا ہے، یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں، اوراس سے بدفالی لینا صحیح نہیں، اذان سے شیطان بھاگتا ہے اور بعض مرتبہ بعض جانوروں کو یہ بھاگتا نظر آتا ہے اس سے گھبراکر وہ روتے اور آواز کرتے ہیں، عن أبي ہریرة أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: إذا نُودي بالصلاة أدبر الشیطان إلخ (أبوداوٴد) ہکذا فی الفتاوی المحمودیة․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند