Q.
اسلام وعلیکم حضرت میں نےاپنے ایک ذاتی کام کے سلسلے جمعرات کی رات کو استخارہ کی دعا اور درود شریف پڑہتے ہوے سوگیا- میں نے خواب میں دیکھا کے میری بڑی ہمشیرہ صاحبہ کو انکے جیٹھ صاحب کا فون آتا ہے وہ ان سے فون پر کچھ کہتا ہے تو ہمشیرہ صاحبہ پریشان ہوکر فون مجھے دیتی ہے اور کھتے ہے دیکھوں یہ کیا بتا رہے ہے- میں ان سے فون پر پوچھتا ہوں کہ کیا ہوا تو وہ انتہای قرب و تکلیف کے انداز میں کھتے ہے کہ ان کے بھای یعنی میرے دلھا بھای کا ایکسڈنٹ میں انتقال ہوگیا ہے- حضرت براے مھربانی جلد از جلد اس خواب کی تعبیر عنایت فرماے کہ آیا یہ وہ کام جس کے لے میں نے استخارہ کیا تھا کرنے کی طرف اشارہ ہے یہ نہ کرنے کی طرف؟ آپ حضرات سے دعا کی گزارش ہے- اللہ پاک آپ لوگوں کو جزاے خیر عطا فرماے -آمین-