• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46578

    عنوان: مسلمانوں کو اپنے مسائل علماء كی رہنمائی میں حل كرنا چاہیے

    سوال: اگر کوئی شخص جو مسجد اور مدرسہ چلاتاہو ، اسلامی تنظیم کو علاقائی کورٹ میں لے جائے تو کیا وہ شخص ہلال کمیٹی بورڈ کا ڈائریکٹر یا مسجد کمیٹی کا ممبر بن سکتاہے؟براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 46578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1007-765/D=9/1434 مسلمانوں کو اپنے آپسی معاملات بالخصوص مسجد اور مدرسہ سے متعلق علماء کی راہنمائی میں آپسی مشورہ سے حل کرنا چاہیے، صورت مسئولہ میں نزاع کی کیا صورت ہے جب تک فریق ثانی کا بیان ہمارے سامنے نہ ہو کوئی فیصلہ کن رائے قائم نہیں کی جاسکتی، حدیث پاک سے ایسی ہی ہدایت ملتی ہے۔ (مشکاة: ۳۲۵) روایت حضرت علی رضی اللہ عنہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند