• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46560

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: میری بیوی نے خواب دیکھاجوان کی زبانی ! میرے خاوند کی قمیض کے بٹن کھلے ہیں ان کے سینے سے خوشبو سونگتی ہوں اور چند مرتبہ کے بعد پھر گہرے انداز میں سونگھتی ہوں۔ہمارا سات سالہ بیٹا باہر سے آتاہے اس کے ہاتھ میں دو کھجوریں ہوتی ہیں وہ کہتاہے کہ ابو کیلیے لایاہوں میں بھی کھانا چاہتی ہوں پھر بیٹا کہتا ہے ایک آپ لے لیں میں آدھی کھجور کھاتی ہوں میرا خاوند کمرے میں سو رہاہوتاہے میں جا کر ان کے بالوں پر ہاتھ پھیرتی ہوں جب وہ بیدار ہوتے ہیں تو کھجور ان کے منہ میں ڈال دیتی ہوں۔

    جواب نمبر: 46560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1055-1031/H=9/1434 ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ خوشگوار زندگی اور گھریلو امور میں راحت مرحمت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند