• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46263

    عنوان: جناب قبلہ کا پتہ کس طرح کیا جائے، اگر کوئی گھر میں نماز پڑھ رہا ہو۔

    سوال: جناب قبلہ کا پتہ کس طرح کیا جائے، اگر کوئی گھر میں نماز پڑھ رہا ہو۔

    جواب نمبر: 46263

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1072-1043/N=9/1434 محلہ کی مساجد میں جس سمت میں دیوار قبلہ ہو گھروں میں بھی اسی سمت رخ کرکے نماز پڑھی جائے، گھروں میں بھی وہی سمت جانب قبلہ ہوگی، اور اس سلسلہ میں قطب نما اور کمپاس وغیرہ سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند