• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 46159

    عنوان: غیرمسلم كے ساتھ كام كرنا

    سوال: (۱) کیا کافر کے ساتھ کام کرنا جائز ہے؟ (۲)کیا کسی کافر کی تنظیم میں کام کرکے پیسے کمانا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 46159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1071-1042/N=9/1434 (۱) جی ہاں! جائز ہے البتہ اس کافر کے ساتھ صرف رواداری کا تعلق ہو، قلبی محبت اور دلی تعلق سے پرہیز کیا جائے، قرآن پاک میں ہے: ﴿لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْکَافِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ﴾ (سورہٴ آل عمران آیت: ۲۸) (۲) تنظیم کے مقاصد اور کام کی وضاحت کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند