• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4608

    عنوان:

    کیا صحابہ رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے علاوہ اکابر، اولیاء کرام اور محدثین کو رضی اللہ تعالی عنہ کہہ سکتے ہیں؟ اگر کہہ سکتے ہیں توان محدثین اور اولیاء کرام کے نام بتائیں۔ کیا دیوبند کے علماء نے کوئی کتاب میں یہ الفاظ لکھے ہیں؟ جواب تفصیل سے دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 913=921/ د

    حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم مرضیات خداوندی کی پابندی اوراس کے فکر و اہتمام میں امتیازی شان رکھتے ہیں ،قرآن پاک نے بھی ان کے لیے رضی اللہ عنہم استعمال کیا ہے ؛اس لیے سلف سے توارث چلا آرہا ہے کہ رضی اللہ عنہ کا کلمہ صحابہ کرام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ان کا امتیاز شان ظاہر ہو، اس میں قرآن پاک کی تقلید بھی ہے۔ حضرات صحابہ کرام کے علاوہ دیگر اولیاء کرام محدثین کے لیے رحمہم اللہ استعمال کیا جاتا ہے۔مستحب اوراولی یہی ہے کہ اس فرق مراتب کا خیال کرلیا جائے۔ ایسے کسی تابعی یا محدث یا ولی کے لیے اگر رضی اللہ عنہ کہہ دیا گیا توناجائز نہیں ہے: قال فی الدر ویستحب الترضی للصحابة والترحم للتابعین و من بعدہم من العلماء ․․․․․․․وکذا یجوز عکسہ (شامی ج:۵/ ص:۵۳۲)

    (۲) میرے علم میں نہیں ہے، علماء دیوبند کا معمول مذکورہ طریقہ متوارث ہی کا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند