• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 45894

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: میرا نام محمد توثیق ہے۔ اور میں دہلی کا باشندہ ہوں۔ میں نے چند ماہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں ایک پہاڑی پر بیٹھا ہوں اور میرے ہاتھ میں کافی مقدار میں تازے تازے بوٹ (ہرے رنگ کے چنے، جو بکرے وغیرہ بھی کھاتے ہیں) وہ ہیں اور میں انھیں علیحدہ علیحدہ کررہا ہوں جسیے کسی کو کھلانے کے لیے حصے لگاتے ہیں۔ براے کرم میرے خواب کی تعبیر بیان فرمائیں میرا ایک مزید سوال یہ بھی ہے کہ میں اپنی بیٹی کا نام ہنینہ رکھنا چاہتا ہوں۔ برائے کرم اس نام کے معنی بتائیں اور یہ بھی کہ یہ نام شرعی اعتبار سے کیسا ہے۔

    جواب نمبر: 45894

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 877-680/H=7/1434 (۱) خواب ماشاء اللہ عمدہ ہے، تعبیر یہ ہے کہ رزق وسخاوت میں ان شاء اللہ وسعت ہوگی۔ (۲) بنینہ نام رکھنا مناسب نہیں، حسینہ، جمیلہ، کریمہ، نعیمہ، نَبِیہَہ میں سے جو اچھا لگے وہ رکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند