• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4469

    عنوان:

    میرا مسئلہ یہ ہے کہ دل میں برے خیالات آتے ہیں اور نماز کے دوران بھی یہ ہوتا ہے ۔ میں اللہ کا ذکر بھی کرتا ہوں، پر پھر بھی خاص فرق نہیں پڑ رہا ہے۔ مہربانی فرماکر کوئی وظیفہ بتائیں۔ اور دوسرا مسئلہ کہ رات کو ہر وقت عضو خاص میں شہوت رہتی ہے۔ رات کو دعا وغیرہ بھی پڑھ کر سوتا ہوں، لیکن کیا بتاؤں، کوئی کھانے میں پرہیز بتائیں اور کیا زیادہ کھاؤں یہ بھی بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4469

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1306=998/ ھ

    (۱) برے خیالات کا آنا برا یا گناہ نہیں ہے اور اس کا علاج کسی وظیفہ سے نہیں ہوگا، بلکہ عدم توجہ کافی ہے، یعنی آئیں تب اور نہ آئیں تب دونوں صورتوں میں ان خیالات کی طرف توجہ و دھیان کو قصداً مبذول نہ کریں۔

    (۲) رات کے کھانے میں بالخصوص مقدار کم کردیں، باوضو سویا کریں، سونے سے قبل ایک چمچہ شہد اور دس بارہ دانے کلونجی کے کھالیا کریں، بدنظری سے بہت زیادہ بچنے کا اہتمام کرتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند