• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 44190

    عنوان: خواب

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ ایک مسجد ہے جس کے پانچ دروازے ہیں ، ہر دروزہ کے پاس میں سوراخ بنا ہواہے ، وہیں پہ میں ہوں اور میرے بھائی ہیں( وہ حافظ ہے اوردیوبند میں پڑھ رہے ہیں ، ان کا نام فہیم احمد ہے)وہ اپنے دوست سے کہہ رہے ہیں کہ کچھ وقت پہلے یہ مسجد علم کا بھنڈار تھی پر آج یہاں دو بہت قیمتی ہیرے ہیں ، ان کے اس دوست کا دو سال پہلے انتقال ہوگیا ہے ، ان کا نام نعما ن تھا، وہاں پر میری بہن کے دیور ( وہ میرا ہم نام ہے ، اس کا نام بھی دانش ہے)اس نے مجھ سے کہا کہ اس سوراخ میں ہیرے ہیں ، میں نے اس سے کہا کہ ایسی باتیں سب کے سامنے نہیں کرتے ، پھر میں نے جھک کر دیکھا تو وہاں پہ ایک ہیرا تھا ، وہ بہت چمک رہا تھا ،اس ہیرے کے پیچھے پتلے دو کالے سانپ تھے ، میں نے آیت الکرسی اور ․․اذا بطشتم بطشتم جبارین․․․․․․․․․․․․․․․․․․پڑھا اور اپنے ہاتھ پہ پھونک لیا پھر میں نے وہ ہیرا اٹھا لیا ، میرے ہاتھ پہ وہ سانپ لپٹ گیا ، لیکن کچھ اثر نہیں ہورہا تھا ، وہ ہیرا لے کر گھر آگیا اور پوچھنے لگا امی․․․․ نفیس بھائی کہا ں ہے(نفیس میرے بڑے بھائی ہیں) پھر وہ ہیرا میں نے اپنی امی کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ کہاں سے لائے ہو؟ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 44190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 398-317/B=4/1434 آپ دنیا سے زیادہ تعلق ومحبت رکھتے ہیں، حتی کہ اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔ آپ کو دین کی محبت اور آخرت کی فکر زیادہ کرنی چاہیے، دنیا کے پیچھے نہ دوڑنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند