• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43767

    عنوان: خواب کی تبر

    سوال: 2 /دن پہلے میں نے خواب دیکھا کہ میری خالہ نے مجھے فون کیا اور کہا کہ ہمارے یہا سب کے گھر کی چھت پر سفید سانپ بیٹھا ہوا ہے، تم لوگ سنبھل کر رہو اور مجھے سپنے میں ایسا لگتا ہیکہ وہ سانپ صرف میری نانی کی چھٹ پر بیٹھا ہوا ہے، اتنے میں میری ممی مجھے کہتی ہیں کہ اسما جلدی ادھر آ دیکھ اپنی چھت پر سفید سانپ بیٹھا ہے، میں جلدی سے بھاگ کر آتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ وہ سفید سانپ صرف ہماری ہی چھت پر بیٹھا ہوا ہے، میں اور میری ممی سب کی چھٹ پر دیکھتے ہیں مگر وہ صرف ہماری ہی چھت پر بیٹھا ہوا ہے پھر جب ہم گھر میں جاتے ہیں تو وہ سانپ ہمارے گھر کے اندر بیٹھا ہوا ہے اور وہ صرف مجھے ہی غور سے دیکھ رہا ہے، میں اپنی خالہ کو فون کر کے کہتی ہوں کہ خالہ دیکھ وہ سانپ مجھے گھور رہا ہے تو خالہ مجھے کہتی ہیں کہ کچھ مت کرو ، وہ خودبخود چلا جائے گا، پھر ٹھوڑی دیر بعد وہ سانپ وہاں سے غائب ہو جاتا ہے پھر ہم اسے ڈھونڈتے ہیں مگر وہ نہیں ملتا ؟ اللہ کے واسطے مجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ اور میرے اور میرے گھر والوں کے لئے دعا کریں ۔

    جواب نمبر: 43767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 214-178/N=3/1434 (۱) آپ سب لوگ دشمنوں کے شرور وفتن سے حفاظت کے لیے یہ دعا کثرت سے پڑھا کریں: اللَّہُمَّ إِنَّا نَجْعَلُکَ فِی نُحُورِہِمْ وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِہِمْ (مشکاة شریف: ص۲۱۵ بحوالہ مسند أحمد وسنن أبو داوٴد) (۲) اللہ تعالیٰ ہم سب کو بلکہ تمام مسلمانوں کو ہرقسم کی خیر وبھلائی عنایت فرمائیں، اور ہرقسم کے شر وفتنہ سے ہم میں سے ہرایک کی حفاظت فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند