• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43575

    عنوان: برقعہ مانگ كر پہننا

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں نے میری ایک دوست کا برقعہ مانگ کر پہنا ہے اور ایک گارڈین میں چل رہی ہوں، اچانک میرا قدم ایک لموں جس میں چار چیری لگی ہوئی ہیں، پر جاتاہے ، قدم پڑنے کی وجہ سے لموں دب جاتاہے اور اس میں ایک عطر کی بوتل (پرفیوم)دکھائی دیتی ہے، میں جلدی سے لاحولہ کا ورد کرنے لگتی ہوں، میری دوست جس کا برقعہ ہے وہ بھی گارڈین ہی میں تسبیح پڑھتی گھوم رہی ہے۔ خواب کا کچھ حصہ یاد ہے اور کچھ بھول رہی ہوں۔ خدا را خوا ب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 43575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 178-141/H=3/1434 عمدہ خواب ہے، ماشاء اللہ۔ تعبیر یہ ہے کہ تقویٰ اور پرہیزگاری جو اعلی درجہ ہے اس کے حاصل کرنے میں کوتاہی ہے اسی کوتاہی کی اصلاح کی طرف خواب میں متوجہ کیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند