• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43324

    عنوان: غیر مسلم کا ہمارے گھر کام کرنا

    سوال: میں سعودی میں کام کرتا ہوں، ہم (میں & ایک پاکستانی) نے ایک ہندو کو صفائی کرنے کے لئے رکھا ہے لیکن ہمارے پاکستانی بھائی کہتے ہیں کہ اگر کوئی ہندو ہمارے برتن کو ہاتھ لگائے تو وہ ناپاک ہوجاتا ہے ۔ اس پر کلمہ پڑھکر پھونکنا پڑتا ہے ، نہیں تو ہم برتن استمال نہیں کر سکتے۔ اور انکا کہنا ہے کہ غیر مسلم الگ ہے اور ہندو الگ ہے۔ وہ غیر مسلم کا مطلب اہل کتاب کو سمجھتے ہیں ، میں نے انکو بہت سمجھایا لیکن وہ مانا نہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستان میں کیوں کی ہندو حکومت ہے ۔ وہاں پر الگ قانون ہے۔ براہ کرم، جلد جواب دیجئے۔

    جواب نمبر: 43324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 136-94/L=2/1434 ہندو کے ہاتھ میں اگر ناپاکی لگی ہوئی نہ ہو تو اس کے برتن چھوں نے سے برتن ناپاک نہ ہوگا، غیرمسلم یہ لفظ عام ہے اور اس میں ہرشخص داخل خوہ وہ یہودی یا عیسائی ہو یا ہندو ہو، آپ کے پاکستان بھائیوں کی رائے درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند