• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43321

    عنوان: خرچ کا مسالا

    سوال: میرے ابّا کی دکان ہے اس دکان میں ہی ہم دونوں بھائی رہتے ہیں ،دونوں شادی شدہ ہیں ۔ اگر ہم اس میں سے اپنے خرچ کے لئے روپیہ وغیرہ اپنے خرچ کے لئے لیتا ہوں تو کیا یہ جائز ؟

    جواب نمبر: 43321

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 147-147/M=2/1434 اگر والد صاحب حیات ہیں اور انھوں نے اجازت دے رکھی ہے تو خرچ لے سکتے ہیں اور اگر والد صاحب مرحوم ہوچکے ہیں تو وہ دوکان ترکہ شمار ہوگی اس میں آپ دونوں بھائیوں کا برابر حصہ ہوگا اور اگر دیگر ورثہ بھی ہوں تو ان کا بھی حصہ ہوگا، ایسی صورت میں پہلے ترکہ کی تقسیم شرعی ورثہ کے درمیان ہوجانی چاہیے، اس سے پہلے خرچ وغیرہ لینا درست نہیں۔ اور اگر کوئی اور صورت ہو تو واضح کرکے سوال کیا جاسکتا ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند