• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 43052

    عنوان: خواب میں خود كو عرفہ ومزدلفہ میں دیكھنا

    سوال: حضرت الحمدللہ اس سال میں نے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ حج کیا ہے ، حج کے بعد جب ریاض آگئے تو۳/۴ دن میں نے خواب میں اپنے آپ کو حج کے کسی نہ کسی ارکان کو ادا کرتے ہوے پایا ، کبھی منی کبھی عرفہ اور کبھی مزدلفہ میں دیکھتا ہوں تعبیر کیا ہو سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 43052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 81-81/M=2/1434 خواب مبارک ہے، عند اللہ آپ کا حج ان شاء اللہ مقبول ہوگا، مشاعر مقدسہ میں افعال حج ادا کرتے ہوئے خود کو دیکھنا اچھی علامت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند