• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42952

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: کیا فرماتے ہیں حامیان اسلام علمائیکرام اس خواب کی تعبیر کے بارے میں۔ میری تایازاد بہن نے خواب میں دادا (جو ۰ سال پہلے فوت ہوگئے تھے ۔)کو دیکھا ۔ کہ وہ ان سے آرڑو اور سیب مانگ رہے ہیں ۔ اور کہہ رہے ہیں کہ مجھے کمرے سے باہر نکال کر انار کے درخت کے پاس بیٹھا دیا ہے۔(دادا کے گھر کے صحن میں انا ر کا درخت تھا)۔اور کہہ رہے ہیں کہ سہیل (دادا کے سب سے چھوٹے بیٹے )کو دیکھو کیا کر رہا ہے۔اسکو روکو ۔ وہ دو دن سے یہی خواب دیکھ رہی ہیں۔

    جواب نمبر: 42952

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 74-57/L=2/1434 غالباً آپ لوگوں کی طرف سے ایصالِ ثواب میں گوتاہی ہورہی ہے، آپ کے دادا جان آپ لوگوں کی طرف سے ایصالِ ثواب کے منتظر رہتے ہیں آئندہ آپ لوگ اس کا خیال رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند