• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42428

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: یہ عاجز شیخ ذوالفقار احمد صاحب سے بیعت ہے ، اکثر و بیشتر خواب میں میں ان کو دیکھتی ہوں، کبھی وہ ہمارے گھر پہ تشریف فرماہوتے ہیں، ہمارے یہاں نماز پڑھاتے ہیں، ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے بھی ہیں اور کبھی میں ان کے سات کہیں جارہی ہوتی ہوں، ان کے ساتھ ہوتی ہوں، ان کا بیان سننے بیٹھتی ہوں، ایسے خواب کی تعبیر کیا ہے؟

    جواب نمبر: 42428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1224-1106/N=1/1434 آپ کے یہ خواب شیخ سے عقیدت، محبت اور مناسبت کی دلیل ہیں، آپ کو ان شاء اللہ حضرت پیر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی ذات گرامی سے خوب روحانی فیض حاصل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند