• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 42383

    عنوان: خواب میں سانپ نے كاٹ لیا

    سوال: رات میں خواب دیکھا کہ دو سر والے سانپ نے کاٹ لیا، وہاں بہت سارے موٹے سانپ تھے مگر اس دو سر والے سپ نے کاٹ لیا اسکے بعد خون بہت جاری ہوگیا ۔اس تعبیر بتائیں ۔

    جواب نمبر: 42383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1671-1671/M=12/1433 دنیا کی اور مال کی محبت دل میں سماگئی ہے، شیطان حاوی ہوچکا ہے، مال کی محبت کو دل سے نکالنے کی ضرورت ہے اور اس کے حقوق کی خبرگیری میں جو کوتاہی ہوئی ہو اسے دور کرنے کی ضرورت ہے، واجبی حقوق کی ادائیگی کے ساتھ نفلی طور پر صدقہ وخیرات بھی کرتے رہا کریں، اتباعِ سنت کا اہتمام اور ہرگناہ سے بچنے کی پوری کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند